کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے کراچی کے تاریخی ہل پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ، یوسی چیئرمین عرفان اللہ والا اور ممبر سٹی کونسل تیمور احمد نے دائر مشترکہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہل پارک شہر کا آخری بڑا سبزہ زار اور تفریحی مقام ہے۔ ہل پارک کو سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے تحت تحفظ حاصل ہے۔