کراچی (نیوز ڈیسک)موٹر وے ریپ کیس، مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ، واقعہ 9ستمبر 2020کو پیش آیا، پولیس نے ملزم شفقت اور عابد ملہی کو بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ذرائع کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔