• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDA کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر، دو سال میں 73.8 ارب سے زائد وصولیاں

لاہور (آصف محمود بٹ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دو سال میں 73.8ارب سے زائد وصولیاں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈیجیٹل گورننس اور اصلاحات کے ثمرات، مالی سال کے اختتام تک مجموعی وصولیاں 29ارب تک پہنچنے کا امکان۔ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں 46.9 ارب روپے آمدن رہی، غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سخت کارروائیاں، آن لائن سروسز اور شفاف نظام سے وصولیوں میں تاریخی بہتری آئی ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اپنی تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کرتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے پہلے 11ماہ کے دوران 25ارب روپے کا ریونیو جمع کر لیا ہے، جبکہ مالی سال کے اختتام تک مجموعی وصولیاں تقریباً 29 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ کارکردگی نہ صرف ادارے کی تاریخ کی بہترین مالی کارکردگی ہے بلکہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں غیرمعمولی اضافہ بھی ظاہر کرتی ہے۔ "جنگ" کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایل ڈی اے کی آمدن میں 232فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2016-17 میں ادارے کی آمدن 8.7ارب روپے تھی جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر متوقع طور پر 29ارب روپے تک پہنچ رہی ہے۔ تاہم سب سے نمایاں اضافہ گزشتہ دو برس کے دوران دیکھنے میں آیا، جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹلائزیشن، ریگولیٹری اصلاحات اور ادارہ جاتی تنظیمِ نو کے وسیع پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید