کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی لوٹ آئی منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 421 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 171021کی بلند سطح آ گیا تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 63ارب روپے کا اضافہ ہوا اسی طرح 45.28 فیصد شئیرز کی قیمتیں بڑھ گئیں کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے کی مالیت 63 ارب 65 کروڑ 31لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کی کل مالیت 18939 ارب 98 کروڑ 87لاکھ روپے ہو گئی۔