کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت میں پولیس نے منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے دو قریبی سہولت کاروں کے خلاف اہم شواہد جمع کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کےکیس سے متعلق پولیس کی جانب سے ملزمہ انمول پنکی کے سہولت کاروں کی ضمانت روکنے کی بھرپور کوشش سامنے آگئی۔تفتیشی افسر ملزمہ انمول پنکی اور اس کے دو قریبی سہولت کاروں کے خلاف اہم شواہد عدالت لے آئی ۔