• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال، جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت پر عائد ٹیکس میں بڑی کمی کرنے کی تجاویز تیارکی ہیں ، ذرائع کے مطابق ریئل سٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد جبکہ غیر منقولہ جائیداد فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویزدی ہے اس معاملے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس میں کمی کی تجاویز کی مخالفت کی جارہی ہے،حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھیں گی اور مجموعی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید