اسلام آباد (نامہ نگار، خصوصی نامہ نگار ) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے ڈھائی سال پورے ہونے کو ہیں،اب ہمیں اپنا ٹون بدلنا ہوگا، آپ خیبرپختونخوا کو کیوں پاکستان نہیں سمجھتے، آپ نے اپنے ووٹ کے ذریعے عدلیہ کے پر کاٹے ہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ فیس لیس آڈٹ سسٹم بنایا جا رہا ہے جو کامیاب نہیں ہو گا، اسد قیصر نے کہا کہ فاٹا اور مالاکنڈ پر ٹیکس واپس لیا جائے ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ جس انداز میں آپ نے بحیثیت سپیکر اس ہاؤس کو چلایا باوجود اس کے کہ آپ کا تجربہ تھا، آپ نے نہ آئین و قانون کا خیال رکھا اور چابک دستی سے اپنے 14 کولیگز کو اسمبلی سے فارغ کر دیا۔