کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمان عرف بھولا کو رہا کردیا گیا۔جبکہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نے کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے بتایا کہ دونوں افراد سینٹرل جیل میں قید تھے، دونوں افراد کو قانونی کارروائی مکمل ہونےکے بعد جیل سے رہا کر دیا۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کے ریلیز آرڈر جاری کیے تھے جس کے بعد یہ ریلیز آرڈر انسداد دہشت گردی عدالت اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کیےگئے۔