• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں قائم نادرا مراکز کے ذریعے بھی شہری پاسپورٹ درخواستیں جمع کروا سکیں گے

کراچی( ثاقب صغیر )ملک بھر میں قائم نادرا مراکز کے ذریعے بھی شہری پاسپورٹ درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس جلد ہی پاسپورٹ موبائل ایپ" متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔ پاسپورٹ درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے TCS اور DHL کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نادرا مراکز میں پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں قائم نادرا مراکز کے ذریعے بھی پاسپورٹ درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی جس سے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم جولائی 2026 سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کر دیا جائے گا اور صرف کیو آر کوڈ (QR Code) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید