اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے ریونیو ڈویژن، ایف بی آر (ایڈمن/ایچ آر ونگ) نے فیلڈ فارمیشنز سے ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس-01 تا 15 افسران کی منظور شدہ، ورکنگ اسٹینتھ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔