کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی دفاعی نمائش میں یو اے ای کی بھرپور شرکت، 9 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں، پیرس میں نئی یورپی کمپنی کے قیام کا اعلان، مصنوعی ذہانت کے تین اسٹارٹ اپ پہلی بار بین الاقوامی سطح پر متعارف کرائے گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پیرس میں منعقدہ یورپ کی بڑی دفاعی نمائش میں نمایاں شرکت کرتے ہوئے خود کو صرف خریدار کے بجائے ایک صنعتی شراکت دار کے طور پر پیش کیا ہے۔