• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں، خیرسگالی بینرز اور ایرانی صدر کے پورٹریٹس سے سجایا گیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی پاکستان کے دورے پر آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں، خیرسگالی بینرز اور معزز مہمانِ ایرانی صدرکے پورٹریٹس سے سجا دیا گیا۔جنیوا میں کامیاب سفارتی مذاکرات کے بعد ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے موقع پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، ضلعی انتظامیہ (ICT) اور دیگر متعلقہ اداروں نے دن رات محنت کرکے شہر کی اہم شاہراہوں، ایکسپریس ویز، انٹرچینجز اور وی وی آئی پی روٹس کو دلکش انداز میں آراستہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید