• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یرغمال بنا لیا پاکستان یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے: صدر کاس

اسلام آباد (صالح ظافر)صدرکاس کا کہنا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یرغمال بنا لیا، پاکستان یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ایرواسپیس اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (کاس) کے صدر، ایئر مارشل جاوید احمد (ریٹائرڈ) نے زور دیا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی ثالثی کے اس موجودہ دور کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’سندھ طاس معاہدے‘‘ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے، سفارتی حمایت حاصل کرنی چاہیے، اور اس معاہدے کے لیے بین الاقوامی قانونی وعدوں کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اس معاہدے کو سیاسی مفادات کے لیے یرغمال بنا رہا ہے، جس سے علاقائی استحکام کا ایک اہم ڈھانچہ کمزور ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید