ابوظبی (سبط عارف)اماراتی ریاستیں ایک دوسرے سے بذریعہ ٹرین جوڑ دی گئیں۔ابوظبی سے فجیرہ کا سفر صرف ایک گھنٹہ 45منٹ میں، کرایہ 55 درہم سے شروع۔دبئی، الذید، الظفرہ اور شارجہ مرحلہ وار قومی ریلوے نیٹ ورک میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔