دبئی (سبط عارف)موساد کے نئے اور متنازع سربراہ رومن گوفمین نے بالآخر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، نیتن یاہو نے دسمبر 2025میں انہیں نامزد کیا تھا تاہم قانونی چیلنجز کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا تھا اور ان کی یہ رکاوٹ بھی ختم ہوگئی ۔قبل ازیں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے بین الاقوامی امور کے شعبے "تیویل" (Tevel) کے سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔