• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال انتظامیہ کا سکیورٹی کمپنی پر 5 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشترہسپتال ملتان کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے دوران مبینہ غفلت، ڈیوٹی سے انکار، بدانتظامی اور معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی سکیورٹی کمپنی پر 5 لاکھ 31 ہزار 488 روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق چیف سکیورٹی سپروائزر کی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 اور 26 مئی 2026 کو تعینات سکیورٹی گارڈز نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کیا اورہسپتال احاطے میں غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا، رپورٹ کے مطابق گارڈز نے مؤقف اختیار کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے تک وہ فرائض سرانجام نہیں دیں گے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد ہدایات اور مداخلت کے باوجود سکیورٹی عملہ ڈیوٹی پر آمادہ نہ ہوا جس کے باعث ہسپتال کے سکیورٹی انتظامات متاثر ہوئے اور معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی،جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی پر ہڑتال شق کے تحت دو روز کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ غیر حاضریوں کی مد میں 3 لاکھ 31 ہزار 488 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید