• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، ٹریفک حادثات، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق اور دیگر زخمی ہونے کے الزام میں 4نامزد اور نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالعزیز سے 1060گرام ہیروئن ،ملزم رضا سے 200گرام ہیروئن، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم علی اکبر 1050گرام چرس، صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال سے 1060گرام ہیروئن، نیوملتان پولیس نے ملزم اجمل سے 1280گرام ہیروئن، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شاہد سے 10لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم مرتضیٰ سے 1120گرام ہیروئن اور صدر پولیس نے ملزم منشا سے 6لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،صدر جلال پور پولیس نے تیزاب گردی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے 5مختلف واقعات کے الزام میں 1نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے جعلی چیک اور رقم خورد برد کرنے کے الزام میں 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے لڑکے کو حبس بےجا میں رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،الپہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری کے گھر پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ بستی ملوک پولیس نے روڈ بلاک کرکے پولیس سے مزاحمت کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ الپہ پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے تین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے لائیو سٹاک ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ بستی ملوک پولیس نے خاتون سے بدتمیزی اور ہراساں و پریشان کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے فراڈ اور دھوکے سے ٹرانسفارمر چوری کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید