• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال‘ چور فارمیسی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرالے اڑے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ادویات کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والا فارمیسی کا سی سی ٹی وی کیمرہ نامعلوم چور لے اڑے ، نشتر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فارمیسی میں آئے روز ادویات کی چوری ہوجانا اور نقل و حرکت اور ادویات کی تقسیم کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا گیا تھا جس کی بدولت فارمیسی میں آنے جانے والے افراد سمیت نشتر ہسپتال عملہ کی بھی نگرانی جاری تھی کہ نامعلوم چور فارمیسی میں لگے ہوئے کیمرہ کو چوری کرکے فرار ہوگئے ،سی سی ٹی کیمرہ چوری کی وجہ سے نگرانی کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے ادویات کی تقسیم اور سکیورٹی خدشات پیدا ہوسکتے ہیں ۔
ملتان سے مزید