ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور افسران نے یونیورسٹی کے مجوزہ انضمام اور تقسیم کے خلاف احتجاج کیا، جس میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بی زیڈ یو ایمپلائز ایسوسی ایشن، بی زیڈ یو آفیسرز ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی ریلی کا آغاز ایڈمنسٹریشن بلاک سے کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے مین بوسن روڈ پر مارچ کیا، جس سے روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی، شدید گرمی کے باوجود اساتذہ، ملازمین اور افسران نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی خودمختاری اور شناخت کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔