ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کی جانب سے مرکزی قائدین صدر یونین عبداللطیف نظامانی، مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد کی ہدایات پر ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی نجکاری کے خلاف احتجاج سے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی سربراہی میں بختیار لیبر حال ملتان کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے بجائے سستی ہائیڈل بجلی کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرے،آئندہ بجٹ میں میپکو ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن میں مہنگائی کے تناسب کے حساب سے اضافہ کیا جائے,کم از کم اجرت 60 ہزار روپے مقرر کی جائے، ریجنل سیکرٹری رانا انور نے کہا میپکو میں ملازمین کی شدید قلت ہے،گزشتہ نو سال سے بھرتی پر پابندی عائد ہے، بھرتی پر پابندی اٹھانی چاہیے، ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر کے معاشی خود کفالت کی پالیسی کو اپنایا جائے، ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا سٹاف کی قلت کی وجہ سے ملازمین کو دہرا کام کرنا پڑ رہا ہے۔ریجنل وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہا پرائیویٹ پاور ہاؤسز سے مہنگی بجلی خریدنے کی وجہ سے ملک میں بجلی بہت مہنگی ہو گئی ہے۔