• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے بولیاں طلب

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ) پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 6-7 جون 2026 کی ترسیل کے لیے 140,000 مکعب میٹر صلاحیت کے ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ بولیاں 4 جون کو دوپہر 2 بجے تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ اسی روز ان کا افتتاح کیا جائے گا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں 18.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد ہیں، جس کے باعث موصول ہونے والی بولیاں 19.50 سے 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک رہنے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید