• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر خاتون کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی انسانی ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث بین الاقوامی منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔حافظ آباد کی رہائشی خاتون مسافر کی شناخت جبرانہ احمد کے نام سے ہوئی۔خاتون مسافر فلائٹ نمبر G9559 کے ذریعے فیمیلی جوائننگ ویزے پر عمان جا رہی تھی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کے بیانات اور سفری دستاویزات میں سنگین تضادات سامنے آئے۔ ایجنٹوں نے خاتون مسافر کو راحیل سرور کی زوجہ ظاہر کر کے عمان کا ویزا حاصل کیا۔خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے اور اسکا عمان میں کوئی شوہر موجود نہیں ہے مذکورہ ویزہ جعلی معلومات اور دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

اہم خبریں سے مزید