• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری مشقت، امریکا میں پاکستان، بھارت سمیت 60ممالک پر ٹیرف کی تجویز

واشنگٹن (اے ایف پی) جبری مشقت کیخلاف موثر اقدامات نہ کرنے کے الزام پر امریکا میںپاکستان اور بھارت سمیت 60؍ ممالک کی مصنوعات پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکا اور اس کے اہم تجارتی شراکت داروں کے درمیان کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ جن ممالک کو ٹیرفس کا سامنا ہے اُن میںیورپ ، چین، ویتنام، تائیوان، برطانیہ، کینیڈا، ایکواڈور، یورپی یونین، انڈونیشیا، میکسیکو اور پاکستان شامل ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مجوزہ ٹیرف کی شرح 10؍ فیصد سے ساڑھے 12؍ فیصد کے درمیان ہوگی، اور یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے ٹیرف ایجنڈے کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید