کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے بدھ کو 2026,27کا شیدو بجٹ پیش کردیا، ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے مقامی ہوٹل میںمتحدہ بزنس فورم کے اراکین کے ساتھ بجٹ پیش کیا۔شیڈو بجٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو نیشنل فنانس کمیشن سے ڈائریکٹ فنڈ دیا جائے، پٹرول سے لیوی ختم، بڑے سرمایہ کاروں سے ٹیکس لیا اور تنخواہ داروں اور مڈل کلاس پر ٹیکس کم کیا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں جمود طاری ہے،پاکستان کی معاشی خودمختاری ملک کی بقا کا معاملہ ہے۔