کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے بیمہ اخراجات 4 ہزار گنا بڑھ گئے۔ درجنوں جہازوں نے خطرات کے باوجود راستہ عبور کیا،تقریباً 100 کنٹینر بردار جہاز اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث جہاز رانی کی صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے بیمہ اخراجات معمول کے مقابلے میں تقریباً 4 ہزار گنا بڑھ گئے ہیں۔