کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز پر ایران کی گرفت نے ٹرمپ انتظامیہ کو دباؤ میں ڈال دیا۔ ایران نے جنگ سے قبل ہرمز میں فوجی مشقیں کی تھیں، انتباہات کو صدرٹرمپ نے نظر انداز کر دیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ساحلی پانیوں میں "آبنائے ہرمز کا ذہین کنٹرول" کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں، جنہیں بعد میں امریکا کے خلاف ممکنہ حکمتِ عملی کا واضح اشارہ قرار دیا گیا۔