• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو مظفرگڑھ آج عدالت طلب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے سینئر جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ احتشام انور کے خلاف عبدا لمجیب کی رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو (اے ڈی ایل ار) مظفرگڑھ کو آج طلب کر لیا ہے کیونکہ انہوں نے 2012ء کے عدالتی فیصلے اور ڈگری پر عمل درآمد نہیں کیا تھا، فاضل عدالت نے اس صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے ڈی ایل ار ذاتی طور پر پیش ہوں اور ریکارڈ بھی ساتھ لائیں اور یہ وضاحت کریں کہ 14 سال تک اس ڈگری پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔
ملتان سے مزید