• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلے میں ا ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لائسنس داران، متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی‘ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی، جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس کی فوری مرمت، پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ملتان سے مزید