کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نےکہا ہے کہ حکومت سندھ و قابض میئر کراچی کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے یاعث شہر کے 70 سے80فیصد حصے میں پانی کی فراہمی سے محروم ہیں، جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 5جون کو کے ایم سی بلڈنگ قابض میئر وچیئر مین واٹر کارپوریشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا،علاوہ ازیں شہر بھر میں درجنوں مقامات پر بھی مظاہرے ہوں گے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر پانی کا بحران برقرار رہا اور سندھ حکومت و قابض میئر نے فوری اقدامات نہ کیے تو جماعت اسلامی کراچی میں ہڑتال کی کال دینے پر غور کرے گی۔