• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی نمبر 5 فلائی اوور 15 اگست کو کھول دیا جائے گا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر 5 پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کو 15 اگست کو کھول دیا جائےگا ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس، بابرکت اور روحانی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، ربیع الاول کے موقع پر شہری سہولتوں کی فراہمی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنانا صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے، بارہ ربیع الاول سے قبل شہری مسائل کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل ہال میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر کے علاوہ علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ ربیع الاول کے انتظامات ایک مقدس فریضہ ہیں، جنہیں علماء کرام کی مشاورت اور تعاون سے مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 20 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں تاکہ تمام اضلاع میں فوری طور پر کام کیا جاسکے، تاریخی ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ”ختمِ نبوتؐ چوک“ رکھا جائے گا اور چوک کی ازسرنو تعمیر، تزئین و آرائش، خوبصورتی، خصوصی روشنی اور اطراف کی صفائی کے جامع انتظامات کیے جائیں گے، علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے جلسوں اور جلوسوں کے دوران سیکورٹی اور بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید