کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا، کمشنر کراچی نے علما کرام اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علماء کرام وخطباء اپنی تقریروں میں محبت اور روا داری کا مظاہرہ اور ایسی تقریرون سے گریز کریں گے جن سے دوسروں کی دل آزاری ہو،کمشنر نے امید ظاہر کی تمام مکاتب کے علما ، مذہبی رہنما چہلم اور ماہ ربیع الاول پر ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے۔