• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق، صوبائی حکومت اور کے ایم سی نے ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی گلبرگ کا مران سراج، ٹاؤن چیئر مین گلبرگ نصرت اللّٰہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن بلاک 10 میں کراچی کے پہلے ڈاکٹر جلال الدین سیفی مفت فٹنس کلب کا افتتاح کردیا، منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین سیفی فٹنس کلب کا افتتاح جماعت اسلامی کے عوامی خدمت کے وژن کا تسلسل ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پایہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں اور میسر وسائل سے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔ 3 سال کے عرصے میں گلبرگ ٹاؤن کی نمایاں کارکردگی عوام کے سامنے ہے، وفاقی، صوبائی حکومت اور کے ایم سی نے ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا ہے، گلبرگ ٹاؤن نے پرائمری ہیلتھ کئیر یونٹ قائم کیا ہے جس سے ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیں جبکہ گلبرگ ٹاؤن نے ہی پورے ملک کے پہلے تعلیمی کارڈ کا اجراء کیا ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا، جماعت اسلامی کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف مزاحمت کرے گی۔ افتتاحی تقریب سے امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین گلبرگ نصرت اللّٰہ،نائب امیر ضلع و یوسی چیئر مین فاروق نعمت اللّٰہ، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، قائم مقام یوسی چیئرمین سعید موسیٰ نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید