• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی اخبار مارکیٹ کے واجبات کے چالان جاری کرنے کے احکامات دیں، مرکزی انجمن اخبار فروشاں

کراچی (جنگ نیوز) مرکزی انجمن اخبارفروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا جس میں اخبار مارکیٹ کے معاملات پر غور کیا گیا، اجلاس میں مرکزی قائدین نے کہا کہ میئر کراچی اخبارمارکیٹ کے واجبات کے چالان جاری کرنے کے احکامات دیں ، ہم مسلسل بلد یہ عظمی ٰسےبقایا واجبات کے چالان کے سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ سے 2024 ء سے رابطے میں ہیں ،میئر کراچی کے حکم پر فروری 2025 میں تحریری درخواست جمع کروائی لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، کچھ غیر متعلقہ اخبار مارکیٹ کا جائزہ لینے کے لئے کوشاں ہیں جس پر اخبار فر وشوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اس سلسلے میں تمام مالکان اخبارات CPNE APNS اور صحافی تنظیموں سے رابطہ کرنے اور مجلس عاملہ کا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں جنرل سیکر یٹری عبد الحمید،سینئر نائب صدر جو صدری نذیر، ناصر نثار ،مشتاق میمن، خرممشتاق ،نیوز پیپرایجنت صدیق با بر ،محمد رضوان، آصف گلستان، محمد قیص،عبدالرشید ،محمد عمر ، عیسیٰ بابر ،محمد زبیر ، اقبال صوفی، ا سلم یار یکھ ، اورنگی ٹاؤن ڈپو سے محمد صادق ، صدر ڈپو سے محمد شاہد اور محمد خالد نے شرکت کی ، اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی اخبار مارکیٹ سندھ گورنمنٹ نے تعمیر کروا کر اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود اور اخبارات کی ترسیل کے لئے مرکزی اخبار فروشاں کراچی کے حوالے کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید