ملتان(سٹاف رپورٹر)کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنادی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سید محمد الیاس نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا ، 56 سالہ ملزم اورنگزیب نے دس سالہ بچی کو نشہ آور ٹیکا لگا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، کمسن بچی سے زیادتی کا مقدمہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے 17 ستمبر 2024 کو درج کیا تھا ،عدالتی حکم کے مطابق سزائے موت کی توثیق کے لیے مقدمہ لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔