• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سعد احمد سے ڈاکووں نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے امام بخش سے تین ڈاکووں نے نقدی موٹر سائیکل گھڑ ی چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے خالدہ کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے حسنین کا موبائل صدر کے علاقے عابد کی موٹرسائیکل ریا ض محمد علی کے موبائل فونز کینٹ کے علاقے اختر حیات کی نقدی زاہد چہلیک کے علاقے شکیل ،عاصم شاہ ، احمد کے موبائل فونز مرتضی گیلانی کے طلائی زیورات موبائل قطب پور کے علاقے معین اختر کا موبائل بخت کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے حامد، اونگزیب کے موبائل فونز فرحان کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے عمران ، نعمان ، عبدالجبار کے موبائل فونز ندیم حسین کے زیورات سیتل ماڑی کے علاقے سبطین کا موبائل اکبر ،وسیم کی موٹرسائیکلیں یونس سہو کی نقدی 10لاکھ پانچ تولہ زیور فوزیہ بتول کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے ایاز کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے علی شیر پاک گیٹ کے علاقے تنویر بوہڑ گیٹ کے علاقے دانیال مخدوم رشید کے علاقے سمیر ،اکرم کے موبائل فونز علی رضا کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے عبدالحکیم کا موبائل سٹی جلالپور کے علاقے شفا اللہ کا کریانہ سامان رمضان کا سولر پمپ عبدالروف کے مویشی صدر جلالپور کے علاقے صدیق کی بکریاں رمضان کا سولر اور اسلم کی سولر پلیٹیں چوری ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید