ملتان (سٹاف رپورٹر) خداداد بستی کی رہائشی 17 سالہ طالبہ نور فاطمہ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، نور فاطمہ یکم جون2026ء کی صبح گیارہویں جماعت کا پرچہ دینے کیلئے کالج گئی تھی اور پھر واپس نہیں آئی۔