• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ میں رضوان اور بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں تبدیلی کے بعد اوپر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں رضوان اور بابر ایک ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 20 اور 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور سلمان علی آغا اپنی پوزیشنیں برقرار رکھتے ہوئے رینکنگ میں 25ویں اور 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 558 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 44 ویں نمبر پر ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 522 پوائنٹس کے ساتھ 52 ویں نمبر پر ہیں۔
ملتان سے مزید