ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی امن کمیٹی اور کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبر یعقوب شیرا نے گارڈن ٹاؤن کے تاجروں اور شہریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کور کمانڈر ملتان، سٹیشن کمانڈر ملتان، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ عزیز ہوٹل چوک سے گارڈن ٹاؤن تک سڑک کی فوری تعمیر نو کرائی جائے اور بند سٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جائے،اجلاس میں تاجروں اور رہائشیوں نے کہا کہ گارڈن ٹاؤن، نادرا آباد، عزیز ہوٹل چوک اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری روزانہ شیر شاہ روڈ استعمال کرتے ہیں، مگر سڑک کی خستہ حالی، ٹوٹ پھوٹ اور مناسب روشنی نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں،اجلاس میں ندیم مصطفیٰ صدیقی، رضوان قادری، چوہدری طارق، مہر تنویر سیال، قیصر شعیب اور دیگر موجود تھے۔