• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی میں 1500پنکھےغائب ہونے کا معاملہ ،مقدمہ کے اندارج کے لئے درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر یونیورسٹی ملتان میں 1500 پنکھے غائب ہونے کے معاملہ میں پیشرفت ، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لئے پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دے دی گئی .واضح رہے نشتر سے کچھ عرصہ قبل 1500 پنکھے چوری ہونے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا ، جن کی مالیت تقریبا چالیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق یہ چوری کئی ماہ کے دوران مختلف مراحل میں ہوئی، لیکن انتظامیہ کو کچھ پتہ نہ چل سکا ،یونیورسٹی میں تعینات گارڈز سے بھی ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی ،گزشتہ روز یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج مزمل الطاف نے تھانے کینٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے جس میں چوری شدہ پنکھوں کا ریکارڈ اور ڈیوٹی سٹاف کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید