• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آلائشوں سے چربی تیار کرنیوالے یونٹس کیخلاف ایکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آلائشوں سے چربی تیار کرنے والے غیر قانونی یونٹس کے خلاف ایکشن، فوڈ سیفٹی ٹیم کی 133 ٹن آر میں فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر کارروائی، 2 من سے زائد چربی اور دیگر سامان ضبط، مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند کردی گئی ،تفصیل کے مطابق چک نمبر 133 میں قائم یونٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے تقریباً 3 من غیر معیاری چربی اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ یونٹ مالکان کے پاس محکمہ ماحولیات کا این او سی اور فوڈ اتھارٹی کا لائسنس موجود نہیں تھا۔ مزید برآں جانوروں کی چربی میں لازمی فیٹ سالیوبل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری اور ترسیل میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
ملتان سے مزید