• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پارکنگ سے ٹائر چوری کرنے والا گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی پارکنگ سے ٹائر چوری کرنے والا گرفتار، تفصیلات کے مطابق میلسی کے رہائشی نعمان حمزہ کی ہسپتال پارکنگ میں موجودکار کےٹائر چوری کرلیے گئے تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کا سراغ لگایا، پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار محمد قاسم نے ٹائروں کے عوض 26 ہزار روپے ادا کر دیئے اور چور ظفر اللہ کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
ملتان سے مزید