ملتان (سٹاف رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھنے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن دھرنے اور احتجاج کا اعلان کردیا، اگیگا کے چیئرمین حافظ غلام محیی الدین نے بتایا کہ 10 سے 19 فروری تک کیے گئے مظاہروں کے بعد حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تو تشکیل دی گئی، لیکن ملازمین کے جائز مطالبات پر اب تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی جس پر اب تمام سرکاری محکموں بشمول تعلیمی اداروں کے ملازمین نے بجٹ سیشن 2026-27کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے خدشات اور شکایات کے پرامن اظہار کے لیے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔