• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم،تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عدنان سے ڈاکووں نے 70ہزار روپے لوٹ لیے،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں شاکر سے ڈاکو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان زوہیب کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں کاشف کا سامان، جلیل آباد کے علاقے میں رضا کاموبائل فون،چہلیک کے علاقے میں آصف کا سرکاری ریکارڈ، مظفر آباد کے علاقے میں شیراز کا سونا وغیرہ چوری ہو گیا۔
ملتان سے مزید