• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، زیادتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 18 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اجمل سے 20لیٹر شراب، ملزم خالد سے 25لیٹر شراب، ملزم طاہر سے 20لیٹر شراب، ملزم سبطین سے 20لیٹر شراب، ملزم جاوید سے 150لیٹر شراب، ملزم اظہر سے 10لیٹر شراب‘ دولت گیٹ پولیس نے ملزم دلشاد سے 1100گرام ہیروئن، پاک گیٹ پولیس نے ملزم سبطین سے 10لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم فرحان سے 20لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم شاہد سے 10لیٹر شراب، ملزم حسین سے 10لیٹر شراب ،ملزم کاشف سے 10لیٹر شراب ،ملزم شہزاد سے 1030گرام چرس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم تصور سے 30لیٹر شراب، ملزم بلال سے 30لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم وقاص سے 50گرام آئس ،ملزم سکندر سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم سے 20لیٹر شراب جب کہ کوتوالی پولیس نے ملزم نعیم سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں کانسٹیبل سمیت دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے شہری کو زبردستی اٹھانے اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر جلالپور پولیس نے تیزاب گردی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک اور خورد برد کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہریوں کے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ راجہ رام پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید