راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سنی علماء کونسل اسلام آباد کے تحت جامع مسجد عبداللہ بن مسعود (کراچی کمپنی) سے مدحِ صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ مقررین نے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ 18ذی الحجہ یومِ شہادتِ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔