• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، خفیہ ادارے کی رپورٹ پر فیصلہ کالعدم، 10 ٹریڈ افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا حکم

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ ادارے کی رپورٹ پر فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے10ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا حکم دیدیا ۔ فیصلے کے مطابق یہ آئین کے آرٹیکل25کی خلاف ورزی کا کلاسک کیس ہے، عدالت میں کوئی منفی رپورٹ پیش نہیں کی گئی، سول سرونٹس سے بغیر جواب مانگے ان کے خلاف اینٹلی رپورٹ کو استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے وزیر اعظم کی منظوری سے دوبارہ اشتہار کا اجراء بھی غیر قانونی قرار دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 26صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت کو نہیں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ میں کیا تھا جس کی بنیاد پر "Not Suitable" کی سفارش کی گئی۔ عدالتی نظیریں موجود ہیں اگر کوئی انتظامی فیصلہ کسی ٹھوس مواد بغیر ہو تو وہ غیر معقول اور من مانا تصور ہو گا۔ سول سرونٹس سے بغیر جواب مانگے ان کے خلاف اینٹلی رپورٹ کو استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

اہم خبریں سے مزید