• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی مسائل کے اثرات سنگین چیلنج بن چکے ہیں،ڈاکٹر دوست محمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں کانفرنس ہوئی کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر آف ایکسیلنس کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آج دنیا بھر کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیںجن سے نمٹنے کے لیے حکومتی اداروں، تعلیمی مراکز، تحقیقاتی اداروں، سول سوسائٹی اور مقامی کمیونٹیز کے مابین مؤثر رابطہ اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیںانہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عوامی شعور کی بیداری اور کمیونٹی کی فعال شمولیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز کے مؤثر تدارک کے لیے مقامی سطح پر لچکدار اور مضبوط کمیونٹیز کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے محکمہ داخلہ کی نمائندہ ڈاکٹر فہمیدہ، سیکورٹی امور کے ماہر ایس پی محمد شریف، ماہر ماحولیات ڈاکٹر رابعہ ظفر،لاریب احتشام اوراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ قاسم علی نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید