• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے بعد ایندھن مہنگا، عالمی ایئر لائنز کو 100 ارب ڈالر کا جھٹکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے بعد ایندھن مہنگا، عالمی ایئرلائنز کو 100 ارب ڈالر کا جھٹکا، اضافی اخراجات پر ایئرلائن انڈسٹری کا خالص منافع 2025کے 43ارب ڈالر سے کم ہو کر 2026 میں 23ارب ڈالر رہ جانے کا خدشہ ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے رواں سال عالمی ایئرلائنز کو تقریباً 100 ارب ڈالر کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔ اس اضافے کے نتیجے میں ایئرلائن انڈسٹری کا مجموعی خالص منافع 2025کے 43 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2026میں 23ارب ڈالر رہ جانے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید