راولپنڈی (حافظ وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ میں جعل سازی کی کوشش کرنے والے 2نااہل امیدوار وں کو گرفتار کر لیا گیا، جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایف آئی اے کی مختلف اسامیوں کے لیے جاری فزیکل اینڈورنس ٹیسٹ کے دوران دو ایسے امیدواروں کو دھر لیا گیا جو فیل ہونے کے باوجود خود کو کامیاب ظاہر کر کے اگلے مرحلے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے حکام کو چکمہ دینے کے لیے خود کو کامیاب امیدواروں کے گروپ میں شامل کر لیا۔