• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرف میں کمی سے مقامی مینوفیکچرنگ صنعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے، ماہرین

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ماہرین معیشت نے کہا ہےکہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیرف میں کمی کے دوسرے مرحلے سے یکم جولائی سے مقامی مینوفیکچرنگ صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً سیرامک ٹائلز اور شیشہ سازی کی صنعتوں کو، جو پہلے ہی درآمدی ٹائلز اور شیشے کی مصنوعات کے مقابلے میں بقا کی جدوجہد کر رہی ہیں اور آئندہ بجٹ میں مزید ڈیوٹی کمی کا سامنا کر سکتی ہیں،آل پاکستان سیرامک ٹائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عاطف اقبال نے کہا قومی ٹیرف پالیسی 30-2025 کےتحت قبل از وقت ٹیرف میں کمی سے مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کرنا نہایت ضروری ہے، پاکستان گلاس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی مقامی شیشہ سازی کی صنعت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تیار شدہ درآمدی شیشے کی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی تو صنعت مکمل بندش کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید